کہتے ہیں عمر کوئی بھی ہو مگر دل ہمیشہ جوان ہونا چاہئے۔ جی ہاں۔ یہ ثابت کر دیا ہے جاپان کی ایک عمر رسیدہ خاتون نے، جنھوں نے 100 سال کی عمر میں تیراکی میں عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔
جاپان سے تعلق رکھنے والی اس ضعیف العمر، مائیکو نگاوکا نامی خاتون نے سوئمنگ کے ہونےوالے ایک مقابلے میں ریتاکی کے مقابلے میں 1500 میٹر کے فاصلے کی تیراکی میں سب کو مات دے کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
مائیکو نگاوکا نامی ضعیف العمر خاتون ’فیفا ورلڈ ماسٹر سوئمنگ چیمپئن شپ‘ نے یہ مقابلہ 15 منٹ 54 سیکنڈ میں جیتا، جس پر انھیں عالمی ریکارڈ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
جاپانی خاتون تیراکی کے مقابلے کی دنیا کی پہلی تیراک چیمپئن بن گئی ہیں جنھوں نے 100 سال کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق نگاوکانامی جاپانی خاتون کو ایک گھٹنے میں ہونےوالے زخم کے باعث پہلی بار 82 برس کی عمر میں تیراکی شروع کرنی پڑی تھی، جسکے بعد تیراکی سیکھی اور پھر عالمی مقابلوں کا حصہ بنتی گئیں۔
اس سے قبل، نگاوکا 90 برس کی عمر میں 800 میٹر کی تیراکی کےدوران نیشنل ریکارڈ بنا چکی ہیں۔