رسائی کے لنکس

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات


سفیر رچرڈ اولسن نے رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور توانائی کے بحران کے حل میں معاونت کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کے متوقع نئے وزیراعظم نواز شریف سے امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن اور بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے جمعہ کو الگ ملاقات کی۔

سفیر رچرڈ اولسن نے رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور توانائی کے بحران کے حل میں معاونت کے لیے تیار ہے۔

11 مئی کے عام انتخابات میں نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جو مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ انتخابات کے بعد امریکی سفیر کی نواز شریف سے یہ دوسری ملاقات ہے۔

جمعہ ہی کو بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے نواز شریف سے ملاقات کی اور انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

سبھروال سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کو برابری کی سطح پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

بعد ازاں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھی
ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

عمران خان سے امریکی سفیر کی ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے ایک مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی صورت حال پر بات کی جہاں تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG