رسائی کے لنکس

شوٹنگ ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں ویزہ دینے سے بھارت کا انکار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پسٹل شوٹنگ ورلڈ کپ 2020 کے اولمپک کھیلوں کیلئے مختص 16 کھلاڑیوں کا کوٹہ منسوخ کر دیا ہے۔

نئی دہلی میں منعقد ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے 16 کھلاڑیوں کیلئے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے کے سبب یہ کوٹہ منسوخ کر دیا ہے۔

بھارت نے پلوانہ حملے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث پاکستان کے دو 25m ریپڈ فائر پسٹل شوٹرز سمیت تین رکنی دستہ نئی دہلی میں منعقدہ شوٹنگ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ یہ مقابلے ہفتے کے روز سے نئی دہلی میں شروع ہو رہے ہیں۔

پاکستان نے بدھ کے روز انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کو ایک خط کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ بھارت کی طرف سے ویزے دینے سے انکار کے بعد پاکستانی کھلاڑی ان مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکتے۔ اس کے بعد انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر ولادی میر لیسن نے آج جمعرات کے روز ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کے اس اقدام کے باعث اس پسٹل شوٹنگ ورلڈ کپ کو آئندہ اولمپک کھیلوں کیلئے 16 کھلاڑیوں کا کوٹہ واپس لے لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG