رسائی کے لنکس

 فلوریڈا میں   اب بن ڈرائیور  مسافر بسیں چلیں گی


 فلوریڈا کے شہر اور لینڈو میں بن ڈرائیور شٹل سروس کا آغاز ہو رہا ہے ۔ فوٹو اے پی،16 اگست 2023
فلوریڈا کے شہر اور لینڈو میں بن ڈرائیور شٹل سروس کا آغاز ہو رہا ہے ۔ فوٹو اے پی،16 اگست 2023

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے ارد گرد اب بن ڈرائیور کی شٹل سروس شروع ہونے کو ہے ۔ اس مہینے کے آخر سے، ایک الیکٹرک ، سیلف ڈرائیونگ شٹل بس مسافروں کو ڈاؤن ٹاؤن کے علاقے میں لگ بھگ ایک میل کے دائرے میں مفت گھمائے گی ۔

اور لینڈو کے عہدے داروں نے بدھ کے روز کہا کہ SWAN نامی اس شٹل بس میں 8 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ فلوریڈا شہر میں چھ ماہ کی ایک آزمائشی سروس کے سلسلے میں شروع کی جارہی ہے۔

منصوبہ سازوں کو امید ہے کہ اس پائلٹ پروگرام سے اکٹھی کی گئی معلومات مستقبل کی ٹرانسپورٹیشن اسٹریٹیجی کی راہنمائی میں مدد دیں گی ۔

یہ خود کار شٹل سروس بیپ انک کمپنی چلا رہی ہے۔ اورلینڈو میں قائم یہ کمپنی اورلینڈو انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے قریب ایک کمیونٹی میں پہلے ہی ایسی سروس چلا رہی ہے۔

اورلینڈو میں سیلف ڈرائیونگ شٹل بس، سوان کی بدھ کے روز نمائش، فوٹو اے پی،16 اگست 2023
اورلینڈو میں سیلف ڈرائیونگ شٹل بس، سوان کی بدھ کے روز نمائش، فوٹو اے پی،16 اگست 2023

اور لینڈو کے مئیر بڈی ڈائر نے کہا ، کہ ہم اپنے مضافاتی علاقوں میں خود کار الیکٹرک شٹلز کی توسیع سے اپنی کمیونٹی کی نقل و حرکت کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹکنالوجی سے لیس نئے طریقے شامل کر سکیں گے ۔

جدید دور میں جہاں ٹکنالوجی میں ہر بدلتے دن کے ساتھ نت نئی تبدیلیاں آرہی ہیں وہاں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں ۔

ان میں سے ایک مکمل طور پر خود کار گاڑیوں کی فراہمی ہے ۔ امریکہ کے علاوہ، چین ،جاپان، فرانس ، جرمنی ، آسٹریلیا، اور جنوبی کوریا میں خود کار گاڑیوں کو روڈ پر لانے کا تجرباتی کا سلسلہ جاری ہے ۔

( اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے)

فورم

XS
SM
MD
LG