اِس سال آسکر ایوارڈ کی تقریب میں جیمز بانڈ فلم سیریز کو فلمی صنعت میں اس کے 50 سال مکمل کرنے پر خصوصی پذیرائی سے نوازا جائے گا۔
85 سویں آسکر ایوارڈ (اکیڈمی ایواڈ) کی تقریب آئندہ ماہ فروری 24 کو ہالی وڈ لاس اینجلس میں منعقد کی جارہی ہے جس میں جیمز بانڈ فلم فرنچائز کو فلمی صنعت میں سب سے لمبے عرصے تک کام کرنے پر سلام پیش کیا جائے گا۔
آسکر شو کے پروڈیوسر کریگ زیڈان اور نیل میرن کےمطابق، ' ہم دلی مسرت کے ساتھ بانڈ فلم فرنچائز کو پچاس سال مکمل کرنے پر آسکر ایوارڈ کے شو میں خراج ِتحسین پیش کرنے والے ہیں، جِس نے فلمی صنعت میں ایک تاریخ رقم کی ہے‘ ۔
آسکر کے پروڈیوسر کریگ کے مطابق، بانڈ فلم سیریز کی پہلی فلم مسٹر نو سال 1962ء سے لے کر حالیہ فلم اسکائی فال فلم کے منتخب حصوں پر مشتمل ایک خصوصی پروگرام شوکے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
آسکر ایوارڈ ہر سال فلمی صنعت سے وابستہ افراد کو اُن کی غیر معمولی کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔ اسے شو بزنس کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے ۔ آسکر 2013 کے لیے منتخب فلموں کے نام ، اداکاروں کے نام اور دیگر شعبوں میں خاص کارکردگی دکھانے والوں کے نام کا اعلان 10 جنوری کو ایک خصوصی تقریب میں کیا جائے گا ۔ سیتھمک فارلین اور ایمااسٹون شو کی میزبانی کریں گے ، جبکہ آسکر کی تاریخ میں پہلی بارشو سے پہلے
دونوں میزبانوں کو آسکر کی نامزدگیوں کا اعلان کرنے کی تقریب میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
جیمز بانڈ فلم سیریز آسکر ایواڈ میں اب تک اپنا رنگ جمانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔اِس سیریز کی صرف دو فلمیں ہی اب تک آسکر ایوارڈ حاصل کر سکی ہیں ۔ پہلا ایوارڈ بہترین صوتی اثرات کے لیے فلم گولڈ فنگرمیں ملا جبکہ دوسرا ایوارڈ بہترین سینما گرافی کے لیے فلم تھنڈر بال پر دیا گیا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کے ہدایتکار سیم مینڈس کی تخلیق کردہ اسکائی فال فلم میں 007 کا کردار نبھایا ہے ڈئنیل کریگ نے جو اس سے پہلے بھی بانڈ سیریز کی دو فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کر چکے ہیں ،مگر انھیں حقیقی شہرت فلم اسکائی فال سے نصیب ہوئی ہے ۔
جاسوسی کے موضوع پر مبنی فلم اسکائی فال میں کریگ ایک ماڈرن بانڈ کے روپ میں نظر آئےہیں ،جسے شائقین بانڈ میں بے حد سراہا گیا ہے ۔ فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں نومی ہیرس اور میکسکین اداکارہ جاویربارڈین شامل ہیں۔
سال 2012 میں ریلیز کی جانے والی بانڈ فلم اسکائی فال کو اِس سیریز کی سب سے کامیاب فلم قرار دیا جارہا ہے ۔فلم انٹرنشنل باکس آفس پر 1 بلین پاؤنڈ کا بزنس کر چکی ہے، جبکہ یہ فلم برطانیہ میں 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے، جو اب تک سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اِس فلم کی ڈی وی ڈی اور بلیو رئے کی ریلیز آئندہ ماہ متوقع ہے جس سے اس فلم کی کل کمائی میں مزید اضافے کی امید ہے۔
اسکائی فال فلم کی کامیابی پر فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ، اسکائی فال فلم اس برس آسکر کی نامزدگیوں میں سے ایک بڑا حصہ اپنے نام کروانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔