اکیڈمی ایوارڈز اصل میں ’امریکن اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز‘ کی جانب سے فلمی صنعت میں اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈز’آسکر‘ کے نام سے دنیا بھر میں مشہورہیں۔
ہالی وڈ امریکی فلم انڈسٹری کا محور کہلاتا ہے۔ اِس سال، کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اکیڈمی ایوارڈز کی یہ تقریب آج، یعنی اتوار26فروری کو،مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے رات (پاکستانی وقت کے مطابق، 27فروری کو صبح نو بجے) شروع ہوگی۔
پاکستان کے حوالے سےاس سال کی 84ویں ایوارڈز کی تقریب کی خاص بات شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کی آسکر کے لیے نامزدگی ہے۔ شرمین کا کہنا ہے کہ خواتین پر تیزاب پھنکے جانے کے قبیح معاملے پر فلم بنانا اور اُس کی اِس سطح پر پذیرائی ایک ’اعزاز‘ کی بات ہے۔
’ایوارڈز‘ اور’ریڈ کارپیٹ‘ کی تقریبات میں فلمی دنیا کےنامزد ستارے اوردیگر شرکا مشہور ڈزائنر ملبوسات میں شریک ہوتے ہیں۔ شرمین عبید چنائے بھی اِن دونوں تقریبات میں ایک پاکستانی ڈزائنر کا تیار کردہ لباس زیب تن کریں گی۔
تفصیل آڈیو رپورٹ میں: