’اکیڈمی ایوارڈز‘ کی تریسٹھویں تقریب میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے فلمی ستارےاتوار کو لاس انجلیس پہنچ چکے ہیں، جس میں 2010ء کی بہترین فلموں کوایوارڈز دیے جائیں گے۔
برطانوی شاہی ڈرامےKing’s Speech کے لیے 12نامزدگیاں پیش کی گئی ہیں، جِس میں بہترین فلم اور بہترین ایکٹر کی نامزدگیاں شامل ہیں۔King George VIمیں برطانیہ کے فلم اسٹار کولن فِرتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جو 1930ء کی دہائی میں لکنت پرکنٹرول کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ فِرتھ اور اُن کی فلم آسکر جیتنے کی فیورٹ دکھائی دیتے ہیں۔
دوسری بہترین فلم کا اعزاز حاصل کرنے کے لیےThe Social Networkمیدان میں ہے، جِس میں فیس بک کے بانی، مارک زکربرگ کی کہانی کوپیش کیا گیا ہے۔ جوں جوں اُن کی تخلیق عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرتی جارہی ہے ، ساتھ ہی اُسے قانونی جنگ کا سامنا بھی لاحق ہے۔ گذشتہ ماہ گولڈن گلوب کے ایوارڈ جیتنے کے بعدیہ فلم ابتدائی مرحلے میں فیورٹ کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ اِسے آسکر کی آٹھ نامزدگیاں حاصل ہیں۔
توقع ہے کہ آسکر کی بہترین ایکٹریس کا ایوارڈ نتالی پورٹمین کو جائے گاجوBlack Swanمیں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔اِس کی کہانی مشکل سےدوچار بیلے ڈانس کی رقاصہ سے متعلق ہے۔
بہترین غیر ملکی فلم کے لیےمیکسیکو کی فلمBiutiful کونامزد کیا گیا ہے، جِس کے اداکارجیویئر بارڈم بھی بہترین ایکٹر کےمقابلے میں شامل ہیں۔
اِس سال اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی ایکٹرز جیمز فرانکو اور اینی ہیتھاوےکر رہے ہیں۔ فرانکو نے ایک دوسری فلم میں بھی اداکاری کی جوہر دکھائے ہیں، جس کا نام’127 Hours’ہے۔ یہ بھی بہترین فلم کے مقابلے میں شامل ہے۔ اِس کی کہانی ایک کوہ پیما سے متعلق ہے جو برف میں پھنس جاتا ہے اور اپنی زندگی بچانے کے لیے اپنا بازو کاٹ دیتا ہے۔