رسائی کے لنکس

83 ویں آسکر ایوارڈ کا میلہ 'دی کنگز اسپیچ 'نے لوٹ لیا


83 ویں آسکر ایوارڈ کا میلہ 'دی کنگز اسپیچ 'نے لوٹ لیا
83 ویں آسکر ایوارڈ کا میلہ 'دی کنگز اسپیچ 'نے لوٹ لیا


2010ء کی بہترین فلموں اور شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے 83ویںآ سکر ایوارڈ ز کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس کی رو سے فلم 'دی کنگز اسپیچ 'نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا جبکہ اس سال آسکر میں بہترین فلم کے ایوارڈکی دوڑ میں10 فلمیں شامل تھیں جن میں ان، دی فائٹر، انسیپشن، کڈز آر آل رائٹ، 127 ہارز،دی سوشل نیٹ ورک، ٹوائے اسٹوری3، ٹرو گرٹ، اور ونٹرز بون کو پیچھے چھوڑا ہے۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈ کی تقریب لاس اینجلس میں ہوئی ۔ ایوارڈ کے لئے24 شعبوں کو چنا گیا ۔' انسیپشن اور' دی کنگز اسپیچ'نے 4 ،4ایوارڈز حاصل کیے ہیں جبکہ سوشل نیٹ ورک نے3 مختلف شعبوں میں ایوارڈ جیتے۔

بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈفلم کنگز اسپیچ کے لئے کولن فرتھ کو دیا گیا۔ فلم دی کنگز اسپیچ میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ۔بہترین ڈائریکشن کا ایوارڈ بھی 'دی کنگز اسپیچ' کی ہدایات کاری پر ٹوم ہوپر کو دیا گیا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ نے نتالی پورٹ مین نے فلم بلیک سوان کے لئے جیتا ۔ اس کیٹیگری کے لئے ان کا مقابلہ اینیٹ بیننگ اور نکول کڈمین جیسی اداکاراوٴں سے تھا۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈمیلسیا لیو اوربہترین معاون اداکار کاایوارڈ کرسچیئن بیل نے جیتا۔ ان دونوں کو یہ ایوارڈ فلم دی فائٹر میں معاون اداکار کے طور پر بہترین اداکاری پر دیا گیا ہے ۔

بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ' ٹوائے اسٹوری3' نے حاصل کیا۔

بہترین اوریجنل میوزک اور بہترین گانے کا ایوارڈ بھی ٹوائے اسٹوری3 کے گانے وی بیلونگ ٹوگیدرکو ہی دیا گیا ۔

ایلس ان ونڈر لینڈ کو بہترین کوسٹیوم ڈیزائننگ اوربہترین آرٹ ڈائریکشن کے ایوارڈ دیئے گئے ۔

بہترین سنیماٹو گرافی،بہترین ویڑول افیکٹس، ساوٴنڈ مکسنگ،بہترین ساونڈ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ بھی انسپشن ہی لے اڑی۔

بہترین فلم ایڈیٹنگ،میوزک میں اوریجنل اسکوراوربہترین اڈاپٹڈ اسکرین پلے کے آسکر ایوارڈ دی سوشل نیٹ ورک نے جیتے۔

ڈنمارک کی فلم ’ان اے بیٹر ورلڈ‘ بہترین غیرملکی فلم کے ایوارڈ کی حقدار قرار پائی۔

بہترین مختصر اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ دی لوسٹ تھنگ کے حصے میں آیا۔

مختصر دستاویزی فلم کا آسکرایوارڈ اسٹرینجرز نو مور نے جیتا۔

مختصرلائیو ایکشن فلم کا ایوارڈ گاڈ آف لو نے حاصل کیا،جوچارلس فرگوسن اور آڈرے مارس نے وصول کیا۔بہترین میک اپ کا ایوارڈفلم دی وولف مین نے جیت لیا۔

XS
SM
MD
LG