رسائی کے لنکس

امریکہ میں زندگی: فرسودہ قوانین کا معاملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مثال کے طور پر اگر آپ ریاستِ الاباما جائیں تو کچھ بھی کیجئے گا مگر ریل کی پٹڑی پر نمک کبھی نہ چھڑکیئے گا؟ کیونکہ، نہ صرف اِس جنوبی ریاست میں یہ خلافِ قانون ہے بلکہ اِس پر موت کی سزا بھی ہوسکتی ہے؟

اگر آپ امریکہ آنے کا پروگرام بنا رہے ہیں تو بہت محتاط رہیئے گا، کیونکہ ہوسکتا ہے آپ انجانے میں کسی قانون کی خلاف ورزی کردیں!کچھ ایسی باتیں ہیں جو آپ کے علم میں نہ ہوں تو آپ کو مصیبت میں ڈال سکتی ہیں!

مثال کے طور پر اگر آپ ریاستِ الاباما جائیں تو کچھ بھی کیجئے گا مگر ریل کی پٹڑی پر نمک کبھی نہ چھڑکیئے گا؟ کیونکہ، نہ صرف اِس جنوبی ریاست میں یہ خلافِ قانون ہے بلکہ اِس پر موت کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

اِس کے پیچھے کہانی کیا ہے؟ آگے بیان ہوگی۔

لوگ مچھلی کا شکار تو کرتے ہیں، مگر کچھ لوگ وہیل مچھلی کا شکار بھی کرتے ہیں۔ مگر یوٹا میں ایسا کرنا خلافِ قانون ہے۔ یہ اور بات ہے کہ یوٹا میں قریب ترین سمندر بھی 1500کلومیٹر دور ہے۔ مگر وہاں وہیل کے شکار پر پابندی ہے!

اور، کیلی فورنیا میں آپ چوہے دان نہیں لگاسکتے، جب تک آپ کے پاس شکار کا لائسنس نہ ہو!

ہو سکتا ہے آپ سوچ رہے ہوں کہ اگر یہ پرانے عجیب و غریب قوانین حقیقی ہیں تو اب اُن سے جان کیوں نہ چھڑا لی جائے؟ مگر، سچ یہ ہے کہ زندگی کے دوسرے حقائق اتنے زیادہ ہیں کہ اِن باتوں پر ضائع کرنے کے لیے کسی کے پاس وقت ہی نہیں ہے۔

اب، معاملہ ریل کی پٹڑی پر نمک چھڑکنے کی کہانی کا۔ بہت سے لوگوں کو یہ کرید ہوئی کہ آخر اِس طرح کا قانون بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

بہت چھان بین کی تو پتا چلا کہ پورے امریکہ میں جب ریل کی پٹڑیاں بجھا دی گئیں اور ریل کا سفر مقبولیت کے عروج پر تھا تو ریلوے کا عملہ موسمِ سرما میں ریل کی پٹڑیوں پر نمک چھڑک دیتا تھا۔ کیونکہ، پٹڑی پر جمنے والی گَرد سے خدشہ تھا کہ یہ ریل کو پٹڑی سے اتار دے گی اور نمک اِس گَرد کو نرم رکھتا تھا۔ یا دوسرے لفظوں میں جمنے نہیں دیتا تھا۔

مگر اب مسئلہ یہ ہوا کہ نمک کی وجہ سے گائے بھینس پٹڑی کی طرف آنے لگیں۔ اب اور کچھ ہونہ ہو، اپنی مرضی کی مالک اِن گائے بھینسوں سے ٹکرا کر ریل کا پٹڑی سے اترنا یقینی تھا!

چناچہ، یہ قانون بنا دیا گیا کہ ریل کی پٹڑی پر نمک ہر گز نہ چھڑکا جائے۔ ورنہ، زیادہ سے زیادہ سزا موت ہوگی۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG