رسائی کے لنکس

من مموہن سنگھ کی راجہ پرویز اشرف کا مبارکباد


بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے راجہ پرویز اشرف کو پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ

سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں پیش رفت جاری رہے گی۔

اس سے قبل امریکہ نے بھی کہا کہ وہ نئے پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

نو منتخب پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
نو منتخب پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ اس بات پر خوش ہے کہ پاکستان میں قیادت کا تنازع حل ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ان معاملات کے لیے کوششیں جاری رکھے گا جو وہ وہ پاکستان کے ساتھ طے کرنا چاہتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے جمعہ کو اپنے انتخاب کے بعد پاکستان کے پچیسویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔

چار سال سے زائد وزرات عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے والے یوسف رضا گیلانی کو رواں ہفتے پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے توہین عدالت کے الزام میں سزا یافتہ ہونے کی بنا پر پارلیمان کی رکنیت اور اس منصب سے نااہل قرار دے دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG