رسائی کے لنکس

پاک امریکہ تعلقات قدرے بہتر ہوئے ہیں: تجزیہ کار


پاک امریکہ تعلقات قدرے بہتر ہوئے ہیں: تجزیہ کار
پاک امریکہ تعلقات قدرے بہتر ہوئے ہیں: تجزیہ کار

ممتاز سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سےحالیہ دِنوں میں’بڑی حد تک کشیدگی میں کمی آئی ہے۔‘ اُنھوں نے کہا کہ، ’ اب امریکہ اور پاکستان کی کوشش یہ ہے کہ کوئی مشترکہ طریقہٴ کار نکالا جائے جس سے کہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کو شکایات نہ ہوں۔‘

اُنھوں نے یہ بات ’وائس آف امریکہ‘ کے ساتھ گفتگو میں کی۔ ڈاکٹر رضوی کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے فوراً بعد تعلقات مشکلات کا شکار تھے جِن میں، اُن کے بقول،’ کچھ بہتری آئی ہے‘۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور دفاعی تجزیہ کار، برگیڈیئر (ر) اسد منیر کا کہنا تھا کہ الیاس کشمیری کی ہلاکت سے القاعدہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کو’بڑا دھچکہ پہنچا ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں برگیڈیئر (ر) اسد منیر نے کہا کہ الیاس کشمیری کا شمار القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے پانچ بڑے ناموں میں ہوتا تھا جو اسامہ کے بعدالقاعدہ کی قیادت سنبھا ل سکتے تھے۔ پھر یہ کہ الیاس کشمیری پر الزام تھا کہ وہ فوجی تنصیبات پر حملے کرتا رہا ہے، اور اُن پر پی این ایس مہران بیس کراچی پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

اُن کے الفاظ میں، ’الیاس کشمیری نے یہ اعلان کررکھا تھا کہ وہ ایک ایسا منصوبہ تیارکررہا ہے جس کے بارے میں کسی نے سوچا تک نہ ہوگا۔‘

اُنھوں نے کہا کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے کسی سرغنے کی ہلاکت سے ’تنظیم کمزور ہوتی ہے اور اُس کی حملے کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے‘۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG