رسائی کے لنکس

باجوڑ ایجنسی: جھڑپ میں تین فوجی اور سات 'شدت پسند' ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران سات مشتبہ دہشت گرد اور تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ پیر کو باجوڑ کے علاقے سالارزئی میں پیش آیا جہاں سکیورٹی فورسز مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن میں مصروف تھیں۔

مرنے والے سکیورٹی اہلکاروں میں فوج کا ایک کیپٹن بھی شامل ہے جب کہ شدت پسندوں کا ایک اہم کمانڈر یار ولی خان بھی جھڑپ میں مارا گیا۔

افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

قبائلی علاقوں میں ذرائع ابلاغ کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پیش آنے والے واقعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق تقریباً ناممکن ہے۔

پاکستانی فوج نے گزشتہ سال سے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر رکھی ہے جس میں لگ بھگ دو ہزار ملکی و غیر ملکی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

ملک میں دہشت گری کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس کی معلومات پر بھی کارروائیوں کا دائرہ بڑھایا ہے اور اسی سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرگرمیاں جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG