لاہور —
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر سر رچی رچرڈسن کو پاکستان میں ہونے والے آزادی کپ کیلئے میچ ریفری تعینات کر دیا ہے۔
سر رچرڈسن اگلے ماہ ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان 12، 13 اور 15 ستمبر کو ورلڈ الیون بمقابلہ پاکستان الیون میچوں میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
2016 سے لے کر اب تک19 ون ڈے،11 ٹیسٹ اور18 ٹی ٹونٹی میچوں میں میچ ریفری کی حیثیت سے اپنی خدمات دے چکے ہیں۔
سر رچی رچرڈسن ویسٹ انڈیز کے سابق ممتاز کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 86ی ٹیسٹ 224 ون ڈے میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔
سر رچی رچرڈسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5949 جبکہ ون ڈے میچوں میں 6248 رنز بنائے۔