رسائی کے لنکس

پاکستان: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


پیٹرول کی نئی قیمت چار روپے 71 پیسے کمی کے بعد 97 روپے 59 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے 53 پیسے کمی کے بعد 106 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار اعشاریہ چھ فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت چار روپے 71 پیسے کمی کے بعد 97 روپے 59 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے 53 پیسے کمی کے بعد 106 روپے 6 پیسے،لائٹ ڈیزل چار روپے 22 پیسے کی کمی کے بعد 89 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے 46 پیسے کمی کے بعد 123 روپے 57 اور مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے 9 پیسے کمی کے بعد 94 روپے 17 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7.2 فیصد کمی کی تجویز پیش کی تھی جسے حکومت نے منظور نہیں کیا۔

قیمتوں میں کمی بظاہر عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں کی گی ہے۔
XS
SM
MD
LG