رسائی کے لنکس

پاکستان کی شام میں مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت


بیان میں پاکستان کی طرف سے شام کی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے ملک میں تمام مقدس مزارات اور عمارتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

پاکستان نے شام میں مقدس مقامات پر دانستہ اور بلاجواز حملوں کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں خاص طور پر دمشق میں پیغمبر اسلام کی نواسی بی بی زینب کے مزار پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔

بیان میں کہا گیا کہ مقدس مقامات کی ’’تضحیک‘‘ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے تحریری بیان میں کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا ملتی ہے۔

بیان میں پاکستان کی طرف سے شام کی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے ملک میں تمام مقدس مزارات اور عمارتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

پاکستان نے شام میں تنازع کے تمام فریقوں پر بھی زور دیا کہ وہ مقدس مقامات اور عبادت گاہوں کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ انسانی ورثے کے تحفظ میں مدد کریں۔

اس ضمن میں اسلام آباد میں شام کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو بھی دفتر خارجہ طلب کر کے اُنھیں پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG