رسائی کے لنکس

کوہستان: ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی


کوہستان: ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی
کوہستان: ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی

پاکستان کے شمالی پہاڑی ضلع کوہستان میں بدھ کی شب موسلادھار بارشوں کے بعد 70 سے زائد افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے جن میں سے 35 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ’این ڈی ایم اے‘ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں سے کوہستان کا دور دراز علاقہ کندیاں سب سے زیادہ متاثر ہوا اور سیلابی ریلوں کے باعث متعدد مکانات پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دور دراز پہاڑی علاقے تک زمینی راستے سے پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی سامنا متاثرہ علاقوں تک پہنچایا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک 21 لاکھ افراد متاثر ہونے کے اطلاع ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

گزشتہ سال جولائی اور اگست کے مہینوں کے دوران غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ تقریباً 10 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG