پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کی ’ایڈوائس‘ پر محمد خان اچکزئی کو جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کا گورنرمقرر کر دیا ہے۔
محمد خان اچکزئی پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں۔
بلوچستان کے نئے گورنر سابقہ سرکاری عہدیدار (بیوروکریٹ) بھی رہ چکے ہیں۔
ذوالفقار مگسی اس سے قبل بحیثیت گورنر بلوچستان اپنا استعفیٰ صدر زرداری کو بھیج چکے تھے جسے انھوں نے منظور کر لیا تھا۔
11 مئی کے عام انتخابات میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی بلوچستان میں دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اُبھری۔
مرکز میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے نواز شریف کی حمایت کا اعلان کیا جب کہ صوبے میں مسلم لیگ (ن)، نیشنل پارٹی اور محمود خان اچکزئی کی جماعت کا اتحاد ہے۔
اُدھر بلوچستان کے وزیراعلٰی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر مالک کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کا عمل شروع کریں۔