اسلام آباد —
پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر صدر مملکت کی نمائندہ خصوصی کے طور پر جمعہ کو بنگلہ دیش پہنچی ہیں۔
اُنھوں نے آئندہ ہفتے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی ترقی پذیر ممالک کی ’ڈی۔ایٹ‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر آصف علی زرداری کا خصوصی دعوت نامہ ذاتی طور پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو پہنچایا۔
پاکستانی وزیرخارجہ اپنی بنگالی ہم منصب ڈاکٹر دیپو مونی سے بھی ملاقات کریں گی۔
آٹھ ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی۔ایٹ کا اجلاس 22 نومبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے۔
دنیا کے آٹھ مسلم ممالک پر مشتمل اس اتحاد کا قیام 1997ء میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو عالمی اقتصادیات میں نمایاں مقام دلانے سمیت، تجارتی تعلقات اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ شامل ہیں۔
پاکستان کے علاوہ اس اتحاد میں ایران، مصر، ترکی، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور نائجیریا شامل ہیں۔