رسائی کے لنکس

شبقدر:خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ


شبقدر:خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ
شبقدر:خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ

ایک روز قبل ضلع چارسدہ کے ضلع شبقدر میں فرنٹیئرکانسٹبلری کی مرکزی تربیت گاہ کے باہر ہونے والے دو خودکش حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 85 ہوگئی ہے جن میں سے اکثر کی تجہیزوتکفین ہفتے کو خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں کردی گئی۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر گوہر علی خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ 60 زخمی اب بھی ان کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واقعے کے ایک روز قصبے میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پربحال ہوگئی ہیں تاہم یہاں لوگوں کی آمدورفت بہت محدود رہی۔

ضلع چارسدہ کا یہ قصبہ شبقدر قبائلی علاقے مہمند ایجنسی سے ملحق ہے جہاں حکام کے بقول سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے یہ خودکش حملے اسی فوجی آپریشن کا ردعمل ہیں تاہم طالبان کے ایک ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو فون کرکے یہ دعویٰ کیا کہ یہ خودکش حملے اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG