رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا


کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے گرجا گھروں اور دیگر تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے اتوار کو کرسمس کا تہوار جوش وخروش سے منایا۔

گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کے بعد مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد نے اپنے عزیز اقربا کے ہمراہ تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے گرجا گھروں اور دیگر تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرسمس کے موقع پر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیروتفریح کے لیے آنے والوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ امن و سلامتی کے خدشات کے باوجود اس دن کو وہ پورے جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔

پاکستان میں کرسمس کا تہوار جوش خروش سے منایا گیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:40 0:00

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور انھیں مساوی حقوق دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

ایک سرکاری بیان میں وزیراعظم نے کرسمس کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کی جانب سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار کو بھی سراہا۔
XS
SM
MD
LG