رسائی کے لنکس

ملا عمر کو پیش کرنے کی ’توقع بعید از قیاس‘


پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر
پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر

پاکستان نے افغانستان کوانتباہ کیا ہے کہ امن مذاکرات کے لیے طالبان کے رہنما ملا عمر کو پیش کرنے کا اُس کا مطالبہ نہ صرف غیر حققیت پسندانہ بلکہ بعید از قیاس بھی ہے۔

افغان اور پاکستانی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے اختتام پر جمعہ کو ایوان صدر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان میں امن و مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے افغانوں کی کسی بھی کوشش کی ان کا ملک حمایت کرے گا۔

’’اگر ہم سے یہ توقع کی جارہی ہے (کہ ہم ملا عمر کو پیش کریں) تو یہ نا صرف حقائق کے منافی بلکہ بعید از قیاس ہے۔‘‘

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل کو فروغ دینے کے لیے مختلف سطحوں پر کی جانے والی کوششوں کے بارے میں ضروری ہے کہ افغان اس بارے میں پہلے اپنا ایک واضح موقف پیش کریں اور پھر وہ ’’ہمیں بتائیں کہ ہم ان کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔‘‘

XS
SM
MD
LG