رسائی کے لنکس

سر کریک تنازع پر پاک بھارت مذاکرات


سر کریک تنازع پر پاک بھارت مذاکرات
سر کریک تنازع پر پاک بھارت مذاکرات

پاکستان اور بھارت کے درمیان سر کریک کے دلدلی علاقے میں سرحد کے تعین کے تنازع پر بات چیت کے دو روزہ نئے دور کا آغاز جمعہ کو راولپنڈی میں ہوا۔

مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت سرویئر جنرل ایس سبھاراؤ جب کہ پاکستان وفد کی سربراہی رئیر ایڈمرل شاہ سہیل مسعود کر رہے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان کے مطابق تنازع سرکریک پر بات چیت دونوں ملکوں کے درمیان مارچ میں بحال ہونے والے جامع امن مذاکرات کے عمل کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس مذاکراتی عمل کو خاصی اہمیت دیتا ہے اور وہ بھارت سے تمام معاملات پر بامعنی بات چیت کا خواہاں ہے۔

ماضی میں بھی سرکریک کے مسئلے پر بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن ان میں اس تنازعہ کے حل سے متعلق کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

سرکریک کا تقریباً ایک سو کلومیٹر طویل علاقہ بحیرہ عرب کے قریب پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ اور بھارتی ریاست گجرات کے بیچ واقع ہے۔

اس علاقے کا بیشتر حصہ دلدلی یا پھر صحرائی ہے اور سرحدی تنازعے کی وجہ سے یہاں تیل و گیس کی تلاش کا کام ممکن نہیں ہے جب کہ دونوں ممالک کے ماہی گیر بھی اکثر اس علاقے میں متنازع سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں پکڑے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG