پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختون خواہ میں ایک بم دھماکے سے سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے شریکیرا میں واقع ایک گھر میں ہوا۔ اس واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔
شورش زدہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے متصل پشاور میں تشدد کے واقعات معمول کی بات ہیں، جن میں سے بیشتر کا الزام طالبان شدت پسندوں پر عائد کیا جاتا ہے۔