رسائی کے لنکس

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی اطلاع


حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی اطلاع
حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی اطلاع

حکیم اللہ محسود
حکیم اللہ محسود

پاکستان میں انٹیلی جنس حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مفرور طالبان کمانڈر حکیم اللہ محسود ایک حالیہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی ’’اے پی‘‘ کو پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ انھوں نے طالبان جنگجوؤں کے ایک دوسرے کے ساتھ نصف درجن سے زائد رابطوں کو سنا ہے جن میں وہ شمالی وزیرستان میں 12 جنوری کو کیے گئے ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں اپنے کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔

ان رابطوں میں کچھ طالبان نے محسود کی ہلاکت کی تصدیق کی جب کہ ایک نے وائرلیس پر اس موضوع پر گفتگو پر تنقید کی۔

اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان یا ’ٹی ٹی پی‘ کے ایک ترجمان نے اپنے لیڈر کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے کے وقت حکیم اللہ محسود اُس علاقے میں موجود ہی نہیں تھا۔

اس سے قبل بھی ایک امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی اطلاعات منظر عام پر آچکی ہیں جن کی بعد ازاں ٹی ٹی پی کے سربراہ نے خود ہی تردید کر دی تھی۔

XS
SM
MD
LG