رسائی کے لنکس

ٹیم ذہنی طور پر مضبوط اور مقابلے کے لیے تیار ہے: مصباح


مصباح الحق اور ٹیم کے کوچ واٹمور (فائل فوٹو)
مصباح الحق اور ٹیم کے کوچ واٹمور (فائل فوٹو)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے شکست سے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم جنوبی افریقہ میں ہونے والی شکست سے ذہنی طور پر مضبوط ہوئی ہے اور چیمپیئنز ٹرافی میں بھرپور کارکردگی کے لیے تیار ہے۔

بدھ کو ایبٹ آباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے دورے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

’’جنوبی افریقہ کی سخت کنڈیشنز میں مشکل کرکٹ کھیلنے سے آپ ذہنی طور پر یکسو ہو جاتے ہیں کہ مشکل حالات میں کیسے کھیلا جائے۔‘‘

جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والی کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی جہاں اسے ٹیسٹ سیریز میں تین، صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی سی سی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی آئندہ ماہ انگلینڈ میں کھیلے جائی گی لیکن اس سے قبل پاکستان کو رواں ماہ کے اواخر میں اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچ کھیلنا ہیں۔

تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نے باؤلنگ جب کہ جاوید میانداد نے بیٹنگ کے بارے میں مشورے اور رہنمائی فراہم کی۔
XS
SM
MD
LG