رسائی کے لنکس

یوم پاکستان کی مناسب سے واشنگٹن اور نیویارک میں تقریبات


علی الصبح واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے قومی پرچم لہرایا

یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان کی طرح امریکہ میں بھی جشن آزادی منانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں پاکستانی برادری یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لئے جدوجہد کے نئے عزم کا اظہار کر رہی ہے۔

23 مارچ کی علی الصبح واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر، صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اِسی طرح کی ایک تقریب اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں منقد ہوئی، جس میں قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستانی سفارتخانے میں پیر ہی کی شام ایک استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں اہم پاکستانی شخصیات کے علاوہ امریکی حکام اور سفارتی حلقوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

یوم پاکستان کے سلسلے میں پاکستانی برادری جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کئی دنوں پہلی کر چکی تھی؛ جس کے تحت امریکہ کے مختلف شہروں میں سرگرم عمل پاکستانی کمیونٹی نے تقریبات منعقد کیں۔

اِن تقریبات میں قومی نغمے پیش کیے گئے، جن میں قومی یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔ شرکت کرنے والوں میں کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دینے والی اہم شخصیات اور تعلیم اور دیگر شعبوٕں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو ایوارڈ بھی دئے گئے۔

XS
SM
MD
LG