رسائی کے لنکس

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈبل آئی انٹرنیشنل سائنس کانفرنس


ویمن یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ سائنس کانفرنس کے موقع کی ایک تصویر
ویمن یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ سائنس کانفرنس کے موقع کی ایک تصویر

ملتان میں قائم گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی اس سال دو سے تین مارچ تک ایک انٹرنیشنل ڈبل آئی سائنس کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔ جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے 30 کے لگ بھگ ماہرین سائنس کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کریں گے۔

کانفرنس کی منتظم اور ریسرچ، انوویسن اینڈ کمرشلائزیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ملکہ رانی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ انٹر ڈسپلینری انکلیوسیو انٹرنیشنل سائنس یا ڈبل آئی سائنس کانفرنس کا اہتمام ہائر ایجو کیشن پنجاب اور انٹرنیشنل سوسائٹی فار آپٹکس اینڈ فوٹونکس کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے جس میں فزکس، کیمسٹری، میتھس، انجنیئرنگ اور ٹیکنالوجی سمیت سائنس کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں مقرریں کے علاوہ تمام سائنسز کے طالب علموں کو اپنے آئیڈیا اور ریسرچ پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گریجوایٹ اسٹوڈنٹس کے لیے ایک انعامی پوسٹر پیپر کا مقابلہ بھی رکھا گیا ہے جس کے لیے وہ اپنے پیپرز 15 فروری تک جمع کروا سکتے ہیں۔ جیتنے والے طالب علموں کے پیپرز امریکن سوسائٹی آف فوٹو آپٹیکل انسٹرومنٹیشن انجنیئرز یعنی ’سپائی‘ کے جریدے میں شائع ہوں گے۔

ڈاکٹر ملکہ رانی کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں سائنس کے تمام شعبوں اور انڈسٹریز کے ماہرین کو جہاں ایک پلیٹ فارم پر اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع ملے گا، وہاں کانفرنس کے اختتام پر انہیں تاریخی شہر ملتان کے اہم مقامات سیاحت کا بھی موقع میسر آئے گا۔

ویمن یونیورسٹی ملتان میں مختلف قسم کے نیشنل اور انٹرنیشنل پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ خواتین یونیورسٹی کی طالبات کو مختلف شعبوں کے دانشوروں اور ماہرین سے ملنے اور ان کی گفتگو سننے کے مواقع فراہم ہوں۔

XS
SM
MD
LG