رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں تین ہلاک


بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے داغے گئے دو میزائلوں کا ہدف میران شاہ کے مرکزی بازار میں ایک بیکری کی بالائی منزل تھی جہاں مبینہ طور پرشدت پسند مقیم تھے

انٹیلی جنس عہدیداروں نے بتایا ہے کہ افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہفتہ کی صبح مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں کم از کم تین مبینہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے داغے گئے دو میزائلوں کا ہدف میران شاہ کے مرکزی بازار میں ایک بیکری کی بالائی منزل تھی جہاں مبینہ طور پرشدت پسند مقیم تھے۔

لیکن اس دور دراز علاقے تک میڈیا کو رسائی نہ ہونے کے باعث آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں رواں ہفتے کے دوران یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے اور مجموعی طور پر ان تین حملوں میں 17 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں جن میں غیر ملکی بھی بتائے جاتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں امریکہ ڈرون آپریشن کو ایک موثر ہتھیار تصور کرتا ہے۔ لیکن پاکستان کا موقف ہے کہ ایسے حملے نا صرف اس کی سرحدی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی بھی نفی کرتے ہیں اور ان سے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG