پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پیر کو ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم پانچ مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں گزشتہ چار روز میں یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے۔
مقامی حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ کے طیارے سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف حسو خیل قصبے میں مشتبہ شدت پسندوں کا ایک ٹھکانہ اور ایک گاڑی تھی۔
دو روز قبل بھی اسی گاؤں میں مشتبہ امریکی ڈرون سے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ پاکستان کے ان قبائلی علاقوں میں ذرائع ابلاغ کی محدود رسائی کے باعث ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں۔