رسائی کے لنکس

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

قبائلی علاقوں، صوبہ خیبر پختونخواہ کے متعدد شہروں، راولپنڈی، اسلام آباد، پنجاب کے بیشتر علاقوں اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے ایک بڑے حصے میں بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مشرقی افغانستان میں 70 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

قبائلی علاقوں، صوبہ خیبر پختونخواہ کے متعدد شہروں، راولپنڈی، اسلام آباد، پنجاب کے بیشتر علاقوں اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت 5.7 تھی۔

فوری طور پر اس میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اس زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے میں آنے والے زلزلے میں کم ازکم 39 افراد ہلاک ہوگئے۔
XS
SM
MD
LG