پاکستان بھر میں جمعے کو 12ربیع الاول کا جشن منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے، ملک بھر میں مذہبی جلوس نکالے جائیں گے، جِن کی حفاظت کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہی انتظامات کے تحت ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں جمعے کو صبح سے رات تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ انہیں صوبائی حکومتوں کی جانب سے موبائل سروس معطل رکھنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان حکومت نے عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے باعث کئی شہروں میں صبح 7 سے رات 10 بجے تک موبائل سروس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔
جن شہروں میں سروس معطل رہے گی ان میں کراچی، حیدرآباد ، کوئٹہ ، خیرپور ، میرپور خاص، لاہور، راولپنڈی، اٹک، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، جہلم، چکوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بھکر، جھنگ، چنیوٹ، لودھراں، ساہیوال ، راجن پور، مظفر گڑھ، نارووال ، سرگودھا اور دیگر شامل ہیں۔
موبائل فون سروس کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کی جانب سے جمعہ سے کراچی ، حیدر آباد، جامشورو اور خیرپور میں صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگادی ہے۔