پاکستان میں قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلیوں کی چار نشستوں پر پولنگ ہفتہ کو پولنگ ہوئی۔ 114 امیدوار اس انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے ان میں ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 اور این اے 149، این اے 140 قصور، این اے 195 رحیم یار خان، این اے 168 وہاڑی، این اے 9 مردان شامل ہے جب کہ پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے صوبائی حلقوں میں پی پی 18 اٹک، پی پی 44 میانوالی، پی ایس 53 ٹنڈو محمد خان اور پی ایس 57 بدین شامل ہیں۔
ان میں بیشتر نشستیں اُن سیاست دانوں کے پاس تھیں جوعمران خان کی جماعت ’پاکستان تحریک انصاف‘ میں شمولیت کے بعد پارلیمان کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے۔
لیکن تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہے اس لیے زیادہ تر حلقوں میں حکمران پیپلز پارٹی اور اپوزیشن مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مد مقابل ہیں۔
ضمنی انتخابات میں پنجاب کے حلقے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔