رسائی کے لنکس

ترکمانستان: قدرتی گیس کی فروخت کے معاہدے پر دستخط متوقع


ترکمانستان میں اعلیٰ عہدے داروں نے کہا ہے کہ اُن کا ملک رواں ماہ افغانستان، پاکستان اور بھارت کے ساتھ قدرتی گیس کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کا ارادہ رکھتا ہے۔

ترکمن عہدے داروں نے امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کو نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ معاہدے پر دستخط مئی کے اواخر میں ملک میں ہونے والی ایک توانائی کانفرنس کے دوران متوقع ہیں۔

معاہدے پر دستخط اس چار ملکی منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوں گے، کیوں کہ یہ منصوبہ گیس کی قیمت اور دیگر محصولات سے متعلق اختلافات کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔

امریکہ نے اس منصوبے کی بھرپور حمایت کی ہے، جو واشنگٹن کے خیال میں افغانستان کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

XS
SM
MD
LG