رسائی کے لنکس

لیڈز ٹیسٹ، انگلینڈ کو پاکستان کا اسکور برابر کرنے کے لئے 68رنز درکار


پاکستان کے حسن علی برطانیہ کے کک کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یکم جنوری 2018 ۔ لیڈز
پاکستان کے حسن علی برطانیہ کے کک کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یکم جنوری 2018 ۔ لیڈز

پاکستان کےبالرز نے لارڈز ٹیسٹ میں جتنی اچھی کارکردگی پیش کی اسےہیڈنگلے میں بلے بازوں نے برابر کردیا ۔ انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جمعہ کو پاکستانی بیٹسمین ایک کے ایک بعد آؤٹ ہوتے چلے گئے اور یوں پوری ٹیم 174رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

انگلینڈ نے بطور جواب اپنی پہلی اننگز می صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 06 رنز بنا لئے۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کک نے 46 اور جننگز نے 29 رنز بنائے جبکہ جے روٹ 29رنز اور بیس بغیر کوئی ر ن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔

اس طرح پاکستان کے اسکور 174کو پورا کرنے کے لئے انگلینڈ کو 68رنز درکار ہیں جبکہ اس کے 8کھلاڑی باقی ہیں۔ انگلینڈ کی دونوں وکٹس بالترتیب حسن علی اور فہیم أشرف کو ملیں۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے کپتان سرفراز احمد کوشاید آج اپنے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہوگی کیوں کہ اس بار انگلینڈ کے بالرز نے بیشتر پاکستانی بلے بازوں کو کریز پر آ کر ٹھیک سے کھڑے ہونے کا بھی موقع نہیں دیا۔صرف شاداب خان خوش نصیب رہے جنہوں نے 10چوکوں کی مدد سے 56رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

شاداب آؤٹ ہونے والے آخری اور امام الحق پہلے بیٹسمین تھے۔

امام الحق کو تو کھاتہ کھولنےتک کا موقع نہیں ملا کہ براڈ نے اپنی گیند پر روٹ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔امام الحق کے بعد تو گویا لائن لگتی چلی گئی۔

سترہ کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 2رنز بناکر براڈ کا دوسرا شکار بن گئے البتہ حارث سہیل اور اسد شفیق نے بغیر وکٹ گنوائے زیادہ سے زیادہ اسکور بنانے کی کوشش کی لیکن مجموعی اسکور ابھی 49 رنز ہی ہوا تھا کہ حارث سہیل 28رنز بناکر واکس اور ملن گٹھ جوڑ کا شکار بن گئے ۔

اسد شفیق 27رنز ہی بنا سکے جبکہ سر فراز احمد 14، اپنی زندگی کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عثمان صلاح الدین 4 اور فہیم أشرف بغیر کسی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

آٹھویں وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور محمد عامر نے کچھ مزاحمت کی اور اسکورکو 113رنز تک پہنچایا تاہم محمد عامر 13کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے جبکہ حسن علی 24رنز بنائے ۔

انگلینڈ کی طرف سے براڈ ،واکس اور اینڈرسن نے 3،3 جبکہ سیم کرن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

XS
SM
MD
LG