رسائی کے لنکس

چین میں روزے پر پابندی کی خبریں درست نہیں: تسنیم اسلم


 وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم
وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم

چین کے مسلم آبادی والے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمان آباد ہیں اور حالیہ مہینوں میں یہاں تشدد کے کئی واقعات بھی سامنے آئے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ چین میں مسلمانوں پر روزہ رکھنے کی پابندی کے بارے میں سامنے آنے والی خبریں افواہ پر مبنی ہیں اور اُن میں کوئی حقیقت نہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ چین نے اس کی وضاحت کی ہے کہ وہاں روزے پر کوئی پابندی نہیں اور وہ آزادی مذہب کا احترام کرتا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اس طرح کی افوائیں پھیلانے والوں کا کوئی خاص مقصد ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے بقول چین کی طرف سے یہ بھی وضاحت کی گئی کہ اُن کے نظام میں یہ واضح ہے کہ مذہبی سرگرمیوں کی کار سرکار میں مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔

حال ہی میں ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق سنکیانگ میں کئی سرکاری دفاتر اور اسکولوں نے رمضان کے دوران مسلمان عملے کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


چین کے مسلم آبادی والے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمان آباد ہیں اور حالیہ مہینوں میں یہاں تشدد کے کئی واقعات بھی سامنے آئے۔


چینی حکام ان واقعات کی ذمہ داری سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے مذہبی شدت پسندوں پر عائد کرتے ہیں، جنہیں چین کے بقول بیرونی حمایت حاصل ہے اور وہ سنکیانگ میں ایک بنیاد پرست اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ایغور تنظیموں سے منسلک لوگ ان الزمات کی تردید کرتےہیں۔ کئی ایغور شہری شکایت کرتے ہیں کہ انہیں حکومت کی طرف سے ریاستی جبر اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG