پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں مشتبہ شدت پسندوں نے ایک اہم گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی پیداوار میں مزید 525 میگاواٹ کی کمی ہوگئی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں اتوار کی صبح شدت پسندوں نے اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنے والی 18 انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا جس سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے لیکن اس کی بحالی میں دو دن کا وقت لگ سکتا ہے۔
اس واقعے کے بعد ملک کے نیشنل گرڈ میں 525 میگاواٹ بجلی کی کمی ہوگئی ہے جس سے خصوصاً پنجاب کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہوگیا ہے۔
واپڈا حکام کے حبیب اللہ کوسٹل پاور اور شیخ منڈا پاور ہاؤس پہلے ہی بند ہونے کی وجہ سے 150 میگاواٹ بجلی کی فراہمی متاثر ہوچکی ہے۔
پاکستان کو حالیہ برسوں میں توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور موسم گرما کے شروع ہوتے ہی بجلی کی طلب اور رسد میں بہت زیادہ فرق آجاتا ہے۔ اس وقت ملک کو تقریباً پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی (شارٹ فال) کا سامنا ہے۔