ایک نئی تحقیق کے مطابق پاکستان اُن ملکوں میں شامل ہے جہاں ہم جنس پرستوں میں ایچ آئی وی کے متعدی مرض کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہے۔
قطر میں قائم ویل کارنل میڈیکل کالج کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں ایک مخصوص مقام، جس کی نشاندہی نہیں کی گئی، میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی شرح 28 فیصد تک ہے۔
پبلک لائبریری آف سائنس میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں ہم جنس پرستوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں اضافے کی نشاندہی ہوئی ہے، جب کہ خطرناک جنسی رجحانات کی وجہ سے ایڈز کے پھیلاوٴ کا اندیشہ بھی موجود ہے۔
جن ملکوں میں یہ مسئلہ پایا جاتا ہے اُن میں مصر، سوڈان اور تیونس بھی شامل ہیں۔ ان ممالک کے معاشروں میں ہم جنس پرستی کو غیرفطری اور ممنوعہ فعل تصور کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1