راولپنڈی کی ایک عدالت نے حج انتظامات میں بدعنوانی سے متعلق مقدمے میں گرفتار سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے حامد سعید کاظمی کو ایک، ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
2010ء میں حج انتظامات میں بدعنوانی اور پاکستانی حاجیوں سے زیادہ رقم وصول کرنے کی اطلاعات کا عدالت عظمیٰ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔
اس وقت کے وزیراعظم نے حامد سعید کاظمی اور حج انتظامات میں بدعنوانی کے الزامات عائد کرنے والے اپنی اتحادی جماعت جمیعت العما السلام (ف) کے ایک وفاقی وزیر اعظم سواتی کو برطرف کر دیا تھا۔
حامد سعید کاظمی کو مارچ 2011ء کو گرفتارکیا گیا تھا۔ ان کا موقف یہی رہا ہے کہ وہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔