رسائی کے لنکس

کشمیر: پاکستانی اور بھارتی فورسز میں ’ایل او سی‘ پر جھڑپ


کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان جمعرات کی صبح فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے بٹل، جندروٹ اور ہاٹ سپرنگ سیکٹرز میں فائرنگ کا آغاز کیا۔

بیان کے مطابق بھارت سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاکستان کی جانب تین شہری زخمی ہوئے۔

’آئی ایس پی آر‘ کے بیان کے مطابق پاکستان فوج کی طرف سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں ہی ملکوں کی طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003 میں کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، لیکن اس کے باوجود حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا اور وقفے وقفے سے فائرنگ و گولہ باری کے تبادلے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھارتی کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر نوشیرا سیکٹر میں پاکستانی فوج کی چوکی تباہ کیا ہے۔

تاہم پاکستان نے بھارت کے اس دعوے کو ’’جھوٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ستمبر 2016 میں بھارتی کشمیر میں ایک فوجی ہیڈکوارٹر پر مشتبہ دہشت گرد حملوں کے بعد ہوا۔ اس حملے میں کم از کم 18 بھارتی فوجی مارے گئے تھے اور بھارتی قیادت نے الزام عائد کیا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان میں موجود ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا۔

XS
SM
MD
LG