رسائی کے لنکس

بلتستان: چوٹی پر سکیئنگ کرتے ہوئے اطالوی کوہ پیما ہلاک


لیونارڈ کومیلی (فائل فوٹو)
لیونارڈ کومیلی (فائل فوٹو)

لیونارڈو کومیلی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ چوٹی کی تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل ڈھلوان پر سکئنگ شروع کی لیکن توازن برقرار نہ رکھ پانے کی وجہ سے وہ چار سو میٹر نیچے گرے اور موت کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کے شمالی علاقے بلتستان میں ایک اطالوی کوہ پیما تقریباً سات ہزار میٹر بلند ایک چوٹی پر سکیئنگ کرنے کی کوشش کے دوران موت کا شکار ہوگے ہیں۔

یہ واقعہ 6096 میٹر یعنی تقریباً بیس ہزار فٹ بلند "لیلیٰ چوٹی" کی شمالی سمت میں پیش آیا۔

چار ارکان پر مشتمل ٹیم اس چوٹی پر سکیئنگ کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان پہچی تھی جس نے 5350 میٹر بلندی پر اپنا بیس کیمپ بنا کر اسے سر کرنے کی کوشش کی۔

لیکن ہدف سے ڈیڑھ سو میٹر پہلے ہی انھیں شدید خراب موسم اور برفانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ لوٹ آئے۔

بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ لیونارڈو کومیلی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ چوٹی کی تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل ڈھلوان پر سکئنگ شروع کی لیکن توازن برقرار نہ رکھ پانے کی وجہ سے وہ چار سو میٹر نیچے گرے اور موت کا شکار ہوگئے۔

ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ ہیں۔

اس چوٹی پر پہلے بھی سکیئنگ کی کوششیں کی جا چکی ہیں جو تاحال کامیاب نہیں ہوئیں لیکن شمالی سمت میں سکیئنگ کی یہ پہلی کوشش تھی۔

لیونارڈو کومیلی نے 16 سال کی عمر میں چٹانوں اور پہاڑوں پر چڑھنے کا سسلہ شروع کیا تھا۔ وہ برفانی پہاڑوں پر سکیئنگ کے بھی شوقین تھے جب کہ ان کے مشاغل میں فوٹوگرافی بھی شامل تھی۔

XS
SM
MD
LG