رسائی کے لنکس

شمسی ایئر بیس مکمل طور پر خالی نہیں ہوا تھا


شمسی ایئر بیس مکمل طور پر خالی نہیں ہوا تھا
شمسی ایئر بیس مکمل طور پر خالی نہیں ہوا تھا

پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ شمسی ایئر بیس کو 15دِنوں کے اندر اندر خالی کرایا جائے: ترجمان پاکستان فوج

پاکستان فوج کے ترجمان، میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا ہے کہ ابھی تک شمسی ایئر بیس مکمل طور پر خالی نہیں ہوا تھا، اور یہ کہ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اِسے 15دِنوں کے اندر اندر خالی کرایا جائے۔

اُنھوں نے یہ بات اتوار کو ’وائس آف امریکہ‘ کےحالات حاضرہ کے پروگرام میں کہی۔ اُن سے پوچھا گیا تھا کہ پچھلےجون میں بتایا گیا تھا کہ شمسی ایئربیس خالی ہوچکا ہے، اب کہا جارہا ہےکہ إِسے15دِن میں خالی کرایا جائے گا۔ اِس میں سے درست بات کون سی ہے؟

ایک اور سوال کے جواب میں آئی ایس پی آر کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ کے کسی لائحہ عمل کے بارے میں اِس وقت کوئی قیاس آرائی نہیں کی جاسکتی۔ لیکن، اُن کے بقول، اِس وقت جو قوم اور فوج میں غم و غصہ ہے ، پاکستان کا ردِ عمل اُسی کا نتیجہ ہے۔

اطہر عباس نے کہا کہ اِس وقت، پاکستان کے تعاون کے حوالے سے از سرِ نو بغور جائزہ لیا جارہا ہے، جِس میں سیاسی، فوجی اور خفیہ اداروں کا تعاون شامل ہے۔

اُنھوں نے اِس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مہمند ایجنسی میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کا کوئی جواز نہیں تھا، اور یہ کہ، ’یہ حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بلا اشتعال تھا‘۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG