پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پیپلز امن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ کو جمعرات کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
بدھ کی شب ظفر بلوچ پر لیاری کے علاقے بزنجو چوک میں نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہے تھے۔
ان کی نماز جنازہ لیاری کے فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی اور بعد ازاں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے ظفر بلوچ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر لیاری کے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جب کہ تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔
ظفر بلوچ پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن رہ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ کے بعد ان کی جماعت اس بارے میں کوئی لائحہ عمل ترتیب دے گی۔
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور شہر میں امن و امان بحال کرنے کے لیے رینجرز کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ظفر بلوچ پر حملے کو مبصرین سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔