رسائی کے لنکس

کشمیر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 12 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق بس سدھن گلی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ باغ کے علاقے میں گہری کھائی میں جا گری۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اتوار کو ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت کم ازکم 12 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق بس سدھن گلی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ باغ کے علاقے میں گہری کھائی میں جا گری۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پاکستانی کشمیر کا علاقہ پہاڑی گزرگاہوں پر مشتمل ہے اور یہاں اکثر تیز رفتای اور غیر محتاط ڈرائیونگ کی وجہ سے جان لیوا حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ غیر محتاط ڈرائیونگ، گاڑیوں اور سڑکوں کی ناقص دیکھ بھال اور خراب حالت بتائی جاتی ہیں۔ ملک میں ہر سال کم ازکم 16 ہزار سے زائد افراد ٹریفک کے مختلف حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG