پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار زخمی جب کہ ان کا محفاظ اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق فرنٹیئر ریزرو پولیس یعنی ایف آر پی کے ڈپٹی کمانڈنٹ گل ولی خان پشاور میں اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے کہ گلبہار کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
حملے کے نتیجے میں گل ولی خان زخمی جب کہ ان کا ڈرائیور اور محافظ ہلاک ہوگئے۔
ڈپٹی کمانڈنٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔
خیبر پختونخواہ میں حالیہ مہینوں کے دوران اعلیٰ سرکاری افسران سمیت سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔