واشنگٹن —
صوبہ خیبر پختونخواہ کے نو متخب اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ہے کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح امن کا قیام اور تعلیم ہے۔
وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے منشور کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔
اسد قیصر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ تبدیلی کا جو نعرہ ان کی جماعت نے لگایا تھا انھیں اس بات کا احساس ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ترجیحات پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں اور عوام سے جو وعدے کیے گئے ہیں وہ ہر حال میں پورے کیے جائیں گے اور انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ جنگ اب نہ ختم ہونے والا ایک سلسلہ بن گیا ہے اور یہ پاکستانی عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہم امن چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اب ہماری جنگ نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے امریکہ سمیت تمام اتحادیوں پر زور دیا کہ وقت آگیا ہے کہ امن کی جانب پیش قدمی کی جائے ۔