رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی: چوکی پر حملے میں تین اہلکار ہلاک


چوکی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے نو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا جب کہ اُن کے کئی ساتھی زخمی بھی ہو گئے۔

پاکستان کے قبائلی کرم ایجنسی میں جمعہ کو سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

قبائلی انتظامیہ کے عہدیداروں کے مطابق کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر درجنوں شدت پسندوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

چوکی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے نو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا جب کہ اُن کے کئی ساتھی زخمی بھی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے بعد حملہ آور پسپائی پر مجبور ہو گئے۔

افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں حالیہ مہینوں کے دوران شدت پسندوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز کے قافلوں اور چیک پوسٹوں پر حملوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ ہفتے اسی قبائلی علاقے سے انتخابات میں حصہ لینے والے جمعیت علمائے اسلام (فصل الرحمٰن) گروپ کے اُمیدوار منیر خان اورکزئی کے انتخابی جلسے پر بم حملے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG