پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 11 مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کرم کے علاقے پارا چمکنی میں جیٹ طیاروں کی مدد سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق چار ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جب کہ اس کارروائی میں 17 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں تین ہفتوں سے سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک یہاں کم ازکم 100 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرچکی ہیں۔