رسائی کے لنکس

امریکی اخبار کی خبر حقیقت کے منافی


امریکی اخبار کی خبر حقیقت کے منافی
امریکی اخبار کی خبر حقیقت کے منافی

پاکستان کی فوج نے امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی اس خبر کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو کے مہلک حملے کی اجازت خود پاکستانی حکام نے دی تھی۔

جمعہ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے پاکستانی حکام سے پوچھے بغیر ہی فوجی چوکی پر حملہ شروع کر دیا تھا۔

’’درحقیقت حملے سے چند منٹ پہلے فوجی کارروائی والے علاقے کے بارے میں پاکستانی افسران کو غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ بارڈر کوآرڈینیشن سینٹر میں موجود امریکی حکام نے غلط معلومات فراہم کرنے اور پوچھے بغیر چوکی پر حملہ کرنے پر بعد میں اپنے طور پر معذرت بھی کر لی تھی۔‘‘

اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طالبان شدت پسندوں کا تعاقب کرنے والی افغان اور امریکی فوجیوں کی ایک ٹیم نے خود پر فائرنگ کے جواب میں حملہ آوروں کے خلاف فضائی حملے کی درخواست کی تھی جس پر پاکستانی عہدے داروں کی اجازت کے بعد عمل درآمد کیا گیا۔

پاکستانی فوج کے بیان میں اس موقف کو دہرایا گیا ہے کہ سرحدی چوکیوں پر امریکی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ مزید برآں وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کیے گئے اس دعویٰ کو بھی مسترد کیا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی چوکیاں عارضی تھیں۔

’’پاکستان کو اس علاقے میں کسی آپریشن کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔‘‘

XS
SM
MD
LG