رسائی کے لنکس

لاہور: ایم کیو ایم کی خاتون قانون ساز فائرنگ سے زخمی


رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف ( فائل فوٹو )
رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف ( فائل فوٹو )

اطلاعات کے مطابق طاہرہ آصف لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھیں کہ مرید کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اُن پر فائرنگ کی۔

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف بدھ کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئیں۔

اطلاعات کے مطابق طاہرہ آصف لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھیں کہ مرید کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اُن پر فائرنگ کی۔

اس واقع کے محرکات کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلح افراد کی طرف سے پرس چھیننے کی کوشش پر طاہرہ آصف کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر اُنھیں گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔

طاہرہ آصف کو شدید زخمی حالت میں لاہور کے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اُن کا خاصا خون بہہ گیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنی جماعت کی رکن قومی اسمبلی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
XS
SM
MD
LG