پاکستان نے جمعرات کو بیلسٹک میزائل حتف تھری غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حتف تھری بیلسٹک میزائل کی رینج 290 کلومیٹر ہے اور یہ جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان کے مطابق تجربے کا مقصد میزائل گروپوں کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے اور حتف تھری بیلسٹک میزائل کا تجربہ اسٹریٹیجک فورسز کی مشقوں کے دوران کیا گیا۔